کسی بیرونی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے ہمدان میں 22 بہمن کے عوامی مارچ میں شرکت کے دوران کہا کہ ایرانی عوام کا انقلاب اس لیے تھا کہ کوئی غیر ملکی ہمیں ڈکٹیشن نہ دے سکے۔ کسی غیر ملکی کو ایران کے عوام، حکام اور رہنماؤں کو ہدایات دینے یا روکنے کرنے کی جرأت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ آزادی تھی جو عوام چاہتے تھے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تحفہ ہے۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری خارجہ پالیسی کا اولین اور اہم ترین اصول “نہ مشرق نہ مغرب” رہا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی سفیر برے سلوک اور ملکی حکام کو ڈکٹیشن دینے یا منع کرنے کی جرات نہیں کرتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *