انگریزی میڈیا بھی 22 بہمن کے عوامی مارچ کی جھلکیاں دکھانے پر مجبور ہوا

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ “22 بہمن” کے موقع ملک بھر میں منعقدہ شاندار عوامی ریلیوں اور اجتماعات کو مختلف ممالک کے انگریزی ذرائع ابلاغ نے بڑے پیمانے پر کوریج دی ہے۔

 عوامی ریلیوں کا آغاز آج صبح تہران سمیت ملک کے 1400 شہروں اور  35000 سے زیادہ قصبوں میں بھرپور عوامی شرکت کے ساتھ ہوا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 خبر رساں ایجنسی “ایسوسی ایٹڈ پریس” نے اس بارے میں لکھا: دسیوں ہزار ایرانیوں نے ملک میں 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کے خلاف “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی مہم کے آغاز کے بعد یہ پہلا مارچ سمجھا جا رہا ہے۔

انگریزی میڈیا بھی 22 بہمن کے عوامی مارچ کی جھلکیاں دکھانے پر مجبور ہوا

 نیوز ایجنسی “ریانوستی” نے ایک ویڈیو شائع کرتے ہوئے لکھا: ایران میں اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں وسیع پیمانے پر جلوس نکالے گئے۔

 اس سلسلے میں “بیلٹا” نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر “الیگزینڈر لوکاشینکو” نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

انگریزی میڈیا بھی 22 بہمن کے عوامی مارچ کی جھلکیاں دکھانے پر مجبور ہوا

  امریکی روزنامہ “واشنگٹن پوسٹ” نے بھی 10 فروری کے عوامی مارچ کی کوریج کے لئے اس سرخی کا انتخاب کیا: ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی کے ساتھ، ایرانیوں نے 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ منائی۔

انگریزی میڈیا بھی 22 بہمن کے عوامی مارچ کی جھلکیاں دکھانے پر مجبور ہوا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *