مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں ایران کے سفیر علی رضا بیگدلی نے کہا کہ ایران ہمسایہ پالیسی کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی ترقی ملک کی ترجیح ہے اور اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 9 مہینوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر رہا ہے۔
بیگدلی نے مزید کہا کہ ایران افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے اور اس وقت فریقین اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں۔