سانس لینا مشکل، کویت میں پھنسی بھارتی خاتون کی درد بھری فریاد

حیدرآباد: کویت میں پھنسنی آندھرا پردیش کی ایک خاتون کی مدد کیلئے فریاد کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوناسیما ضلع کی ساکن پی امّولو 6ماہ قبل ایک ایجنٹ کے ذریعہ کوویت میں گھریلو کام کاج کے لئے گئی تھیں

لیکن وہاں پہنچنے کے بعد اس پر حد سے زیادہ کام کا بوجھ ڈالا جانے لگا اوراسے غیر انسانی مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔امّولو نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بناتے ہوئے اس میں شکایت کی کہ جب اس نے ایجنٹ سے اپنے آبائی گاؤں واپس بھیجنے کی درخواست کی تواسے ایک کمرہ میں قید کر دیا گیا اور دو لاکھ روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کھانے کے لیے کچھ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں خاتون نے روتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور اس کی محفوظ طورپر گھر واپسی کو یقینی بنائے کیونکہ اس کا ایسے ماحول میں سانس لینا بھی مشکل ہو رہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *