گجرات کے بناس کانٹھا میں دردناک حادثہ، ڈمپر کے نیچے کچل کر 3 خواتین اور ایک بچے کی موت

ڈی ایس پی ایس۔ایم۔ وروٹاریا نے بتایا کہ ڈرائیور نے ڈمپر کو ایک تنگ راستے سے آگے بڑھانے کی کوشش کی، اس دوران سڑک کی تعمیر میں لگے مزدوروں کے ایک گروپ پر ٹرک اُلٹ کر گر گیا۔ افسروں کے مطابق کرین اور بلڈوزر کی مدد سے ٹرک کے نیچے پھنسی خواتین اور بچے کو باہر نکالا گیا جس میں دو گھنٹے کا وقت لگا۔ اس کے بعد ٹرک کی زد سے باہر نکالے گئے لوگوں کو قریب کے ہی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

تھراڈ کے سرکاری اسپتال کے طبی افسر جئے دیپ ترویدی نے بتایا کہ 4 لوگوں کو جب اسپتال لایا گیا تھا اس وقت ان کی موت ہو چکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دے دی گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *