دہلی انتخابات 2025 میں، عام آدمی پارٹی ہار گئی اور یہاں تک کہ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا جیسے قدآور لوگ بھی اپنی سیٹیں نہیں بچا پائے۔
![<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-09%2Fha6bp7jg%2FSwati-Maliwal-DCW.jpg?rect=0%2C0%2C850%2C478&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
![<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-09%2Fha6bp7jg%2FSwati-Maliwal-DCW.jpg?rect=0%2C0%2C850%2C478&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
فائل تصویر آئی اے این ایس
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج آ چکے ہیں اور اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اقتدار سے محروم ہو گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ستائیس سال بعد دارالحکومت میں اقتدار میں واپس آئی ہے اور اسے قطعی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ حیران کن بات یہ تھی کہ عام آدمی پارٹی کے بڑے چہرے یعنی اروند کیجریوال، منیش سسودیا، ستیندر جین اور سوربھ بھردواج بھی اپنی سیٹیں نہیں بچا پائے اور انہیں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
اے اے پی کے لیڈروں کی شکست پر، پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے کہا، “غرور اور تکبر زیادہ دیر تک نہیں رہتا، یہاں تک کہ راون کا غرور بھی ختم ہوا اور اسی طرح اروند کیجریوال کا بھی۔ اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو اوپر والے نے ان کو سزا دی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، “آج دہلی پوری طرح سے کچرے کا ڈھیر بن چکی ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ دہلی میں کہیں بھی جائیں تو سڑکوں کی حالت خراب ہے، لوگ گندا، بوسیدہ اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں، نالیاں بھری ہوئی ہیں، جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے، فضائی آلودگی اپنے عروج پر ہے اور یمنا ندی کی صفائی نہیں ہوئی ہے، اس لیے لوگ ان تمام مسائل سے اتنے تنگ آچکے تھے کہ اروند کیجریوال نے اپنی سیٹ کھو دی ۔‘‘
راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ نے کہا، “یہ لوگ سوچتے تھے کہ وہ لوگوں کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ کیجریوال نے میرے ساتھ کیا نہیں کیا؟ مجھے مارنے والے کو زیڈ پلس سیکیورٹی دی گئی۔ انہیں لوٹین زون میں ایک رکن پارلیمنٹ کا بنگلہ دیا گیا تھا۔ انہیں پنجاب کا سپریم حکمران بنا دیا گیا۔ ان لوگوں نے اتنا جھوٹ اور انتشار پھیلایا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ دہلی کے لوگ سمجھدار ہیں اور وہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان لوگوں نے کیا کیا ہے۔ عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعہ اس کا جواب دیا ہے۔‘‘
سواتی مالیوال نے اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں رہنماؤں کے قول اور فعل میں زیادہ فرق نہیں ہونا چاہئے لیکن عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے قول اور فعل میں فرق ہے۔ کہا کچھ اور کیا کچھ۔ گھر نہ لینے کی بات کر کے شیشے کا محل بنا لیا اور سکیورٹی نہ لینے کی بات کر کے خود زیڈ پلس سکیورٹی حاصل کر لی۔ عوام نے ہمیں بتایا ہے کہ ان لوگوں نے 10 سالوں میں کیا کیا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔