راہل گاندھی، سپریہ سولے اور سنجے راؤت کی مشترکہ پریس کانفرنس، مہاراشٹر انتخابات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ یہ 39 لاکھ ووٹرز کون ہیں؟ یہ اتنی تعداد ہے جتنی ہماچل پردیش کے تمام ووٹرز کی ہے۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ مہاراشٹر میں ووٹرز کی تعداد ریاست کی مکمل ووٹنگ آبادی سے زیادہ کیوں ہے؟ کسی طرح، مہاراشٹر میں یہ ووٹرز اچانک پیدا ہو گئے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے اقلیتی برادریوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے گئے تھے۔ ہمیں ووٹر لسٹ کی تفصیلات چاہئیں۔ اس کے علاوہ، لسٹ میں دلتوں اور اقلیتی برادریوں کے نام بھی حذف کیے گئے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم مہاراشٹر میں الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ کی درخواست کرتے رہے ہیں، مگر ہمیں نہیں ملی۔ بی جے پی کا ووٹ شیئر اتنا زیادہ کیسے بڑھ گیا؟ ہم الزام نہیں لگا رہے بلکہ الیکشن کمیشن سے صرف معلومات مانگ رہے ہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *