اڈانی ولمر فارچیون برانڈ کے تحت خوردنی تیل اور کچھ دیگر خوردنی اشیا فروخت کرتی ہے، اس کا کہنا ہے کہ کمپنی مناسب اتھارٹی کے سامنے جرمانہ لگانے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے والی ہے۔
مشہور ہندوستانی بزنس مین گوتم اڈانی کی کمپنی ’اڈانی ولمر‘ پر جی ایس ٹی محکمہ 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمپنی نے شیئر بازار کو دی گئی جانکاری میں اس بات سے پردہ اٹھایا ہے۔ اڈانی ولمر کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے جی ایس ٹی محکمہ نے کمپنی سے ٹیکس طلب کرنے کے ساتھ 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
اڈانی ولمر نے شیئر مارکیٹ کو دی گئی جانکاری میں کہا کہ اسے ڈپٹی کمشنر، سنٹرل جی ایس ٹی اور سنٹرل ایکسائز ڈپارٹمنٹ، لکھنو-1 کا حکم موصول ہوا ہے۔ اس میں اتر پردیش جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے تحت ٹیکس طلب کے برابر 41 لاکھ 99 ہزار 465 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی کو یہ نوٹس رواں سال 4 فروری کو ملا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ولمر کو فارم ٹی آر اے این-1 میں حاصل ٹرانزیشنل کریڈٹ یعنی جی ایس ٹی نظام میں آنے پر یکبارگی ملے انپٹ ٹیکس کریڈٹ کے سلسلے میں اتر پردیش جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے تحت 41 لاکھ 99 ہزار 465 روپے کے جرمانہ کے ساتھ ٹیکس ڈیمانڈ حاصل ہوا ہے۔ اڈانی ولمر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کمپنی مناسب اتھارٹی کے سامنے جرمانہ عائد کیے جانے کے خلاف اپیل کرنے سے متعلق مناسب قدم اٹھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اڈانی ولمر فارچیون برانڈ کے تحت خوردنی تیل اور کچھ دیگر خوردنی اشیا فروخت کرتی ہے۔ جی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ اس کمپنی پر لگائے گئے جرمانہ کا اثر شیئر مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جمعرات کو کاروباری سیشن میں اڈانی ولمر کا شیئر 0.64 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 269.85 روپے پر کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کی بات کریں تو کمپنی کے شیئر نے سرمایہ کاروں کو 16.99 فیصد کا منفی ریٹرن دیا ہے۔ اگر گزشتہ 6 ماہ کی بات کریں، تو اس میں بھی کمپنی کے شیئر میں گراوٹ کا ہی رخ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس دوران اڈانی ولمر کے شیئر نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 26 فیصد کا منفی ریٹرن دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔