اب اترپردیش میں بھی یو سی سی پر عمل آوری کا مطالبہ شدت پکڑنے لگا

نئی دہلی: گجرات حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دینے اور یونیفارم سیول کوڈ (یو سی سی) تیار کرنے اور اس پر عمل آوری کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے ساتھ اترپردیش کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اقدام کا خیرمقدم کیا اور اپنی ریاست میں بھی اسی نوعیت کی قانون سازی کی تائید کی۔

 مرکزی مملکتی وزیر ایس پی سنگھ باگھیل جو آگرہ لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، قانون کی تائید کرنے والے سرکردہ چہرے کے طور پر ابھرے ہیں۔ مرکزی وزیر نے زور دیا کہ یہ ہمارے منشور میں تھا۔ چنانچہ اس پر عمل آوری کی گئی۔

 منشور میں شامل دیگر چیزوں پر بھی عمل آوری کی جائے گی۔ ملک قبائلی روایت پر نہیں چل سکتا۔ یہ دستوراور پارلیمنٹ کی جانب سے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی چلتا ہے۔ ایک حقیقی مساوی سماج حاصل کیا جاسکتا ہے جب یو سی سی پر عمل آوری کی جائے۔

 ریاست کے کئی بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے بھی اس قانون پر اسی نوعیت کے خیالات کااظہار کیا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ موخرالذکر نے مرکز اور بی جے پی زیراقتدار ریاستوں پر اس نوعیت کی قانون سازی کے ذریعہ اقلیتوں کے حقوق پر بلڈوزر چلانے کا الزام لگایا۔

 بی جے پی کے ایم پی راجکمار چاہر نے یقین ظاہر کیا کہ اترپردیش جلد گجرات کے نقش قدم پر چلے گا۔ یو سی سی، یو پی میں بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور محب وطن پارٹیوں کی برسراقتدار ریاستیں جو وزیراعظم کے وکست بھارت کا عزم پورا کرنے کے لئے کام کررہی ہے، اس پر عمل آوری کریں گی۔

بی جے پی ایم پی دنیش شرما و اترپردیش کے سابق چیف منسٹر دنیش شرما نے یو سی سی کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور ریاستوں کے لئے جتناجلد ممکن ہوسکے اسے اپنانا بہتر ہوگا۔ اترپردیش کے کئی قانون سازوں نے استدلال پیش کیا کہ یکساں قانونی فریم ورک ایک حقیقی مساوی سماج پیدا کرنے کے لئے لازمی ہے۔

 یوپی بی جے پی کے ایم پی آسم ارون نے اسی نوعیت کے احساسات کااظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بی آر امبیڈکر کی جانب سے یونیفارم سیول کوڈ کا نظریہ پیش کیا گیا اور یہ دستور میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے یہ ہدایت دی۔

یہ نہ صرف بی جے پی بلکہ دستور کا بھی عزم ہے۔ سابق پارٹی نے اسے خوشامد کے طور پر دیکھا اور سوچا کہ اس سے نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئیں، چاہے یہ مرد رہے یا خاتون۔ میں اترکھنڈ میں ڈبل انجن حکومت کا پہلا قدم بڑھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 اترپردیش حکومت بھی اس پر منصوبہ بنتی کررہی ہے۔ گورکھپور لوک سبھا نشست سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے یو سی سی سمیت اپنے وعدے پورے کرنے میں پارٹی کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ جب بھی اس کی ضرورت اور مطالبہ ہوگا اس پر یقینا عمل آوری کی جائے گی۔ یو سی سی کا مقصد شادی، طلاق، ورثہ، متبنی بنانے اور تمام شہریوں کی دیکھ بھال سے متعلق واحد قانونی فریم ورک ہے۔

 ایک قوم اور ایک قانون قائم کرنا مذہبی اعتقادکے بغیر قانونی یکسانیت یقینی بنانا مقصد ہے۔ ہندوستانی دستور کی دفعہ 44 میں ریاستوں پر ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کے تئیں کام کرنے پر زور دیا گیا۔ فی الحال گوا واحد ہندوستانی ریاست ہے جو یکساں سیول کوڈ پر عمل کرتی ہے۔ گوا میں مذہب کی بنیاد پر شخصی قوانین پرعمل نہیں کیا جاتا اور تمام شہری کامن سیول فریم ورک پر عمل کرتے ہیں۔

 اترکھنڈ 2024ء میں یو سی سی پر عمل آوری کرنے والی پہلی ہندوستانی ریاست بن کر دیگر کے لئے مثال قائم کی۔ اترکھنڈ میں یو سی سی بل شادی، طلاق، شادی کے بغیر تعلقات، جائیداد کے حقوق کا احاطہ کرتا ہے، جبکہ کثرت ازدواجی پر پابندی لگاتا ہے اور جنسی مساوات کو یقینی بناتا ہے۔ اترکھنڈ کے بعد گجرات اب یو سی سی پر عمل کرنے والی ہندوستان میں دوسری ریاست بننے کے لئے تیار ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *