مقیم ہندوستانی امریکہ میں مشکل حالات میں تھے اور انہیں واپس لانا ضروری تھا: حکومت ہند
نئی دہلی: امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر (ڈی پورٹ) کرنے کا عمل کوئی نیا نہیں ہے، بلکہ یہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں قومی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے تحت یہ کارروائیاں معمول کے مطابق ہوتی ہیں اور ہندوستان بھی دیگر ممالک کی طرح اپنے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے کا پابند ہے۔جے شنکر نے کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانی شہری مشکل حالات میں تھے، اور انہیں واپس لانا ضروری تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈی پورٹیشن کا عمل 2012 سے رائج اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق ہوتا ہے، جس کے تحت فلائٹ میں بیلٹ یا ہتھکڑی لگائی جاتی ہے لیکن خواتین اور بچوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جاتا ہے۔
دورانِ سفر، ٹوائلٹ جانے کے لیے انہیں ہتھکڑی کھول دی جاتی ہے۔