مردم شماری میں تاخیر سے سماجی پالیسیوں کو نقصان، مرکز کی لاپرواہی پر کانگریس برہم

کانگریس نے دس سالہ مردم شماری نہیں کرانے کو لے کر جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر ایک بار پھر زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے کئی سماجی پالیسیوں اور پروگراموں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر ایک خبر ساجھا کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دس سالہ مردم شماری 2021 سے التوا میں ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مردم شاری کے اس سال بھی ہونے کے امکان نہیں ہیں کیونکہ ملک میں پیدائش اور موت پر کم سے کم دو دیگر اہم رپورٹ گزشتہ پانچ برسوں سے مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری نہیں کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *