مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی شورائے نگہبان کے چیئرمین آیت اللہ احمد جنتی نے کہا: ایران کا اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کے نزدیک عاشورہ کی کرن ہے جو عالمی سطح پر ظلم کے خلاف قیام کا شعور اور جذبہ عطا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اسلامی انقلاب نے تاریخ کا دھارا بدل دیا اور ایک ایسے راستے کا آغاز کر دیا ہے جس کا خاتمہ یقینی طور پر استکباری طاقتوں کی تباہی پر ہوگا۔
آیت اللہ جنتی نے اسلامی انقلاب کو عالمی استکبار کے خلاف مظلوم اور کمزور اقوام کی امید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم انقلاب نے دنیائے کفر و استکبار کے ایوانوں میں بھونچال بپا کر دیا ہے اور آج خطے کی مزاحمت نے امریکہ اور اس کے بغل بچہ اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کر دیا ہے۔