’ہر حال میں تیجسوی کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے‘، نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں لالو پرساد کا اظہارِ عزم

سابق رکن اسمبلی آنجہانی کرشن ولبھ پرساد کے 24ویں یومِ وفات پر پہنچے لالو پرساد نے لوگوں سے کہا کہ ’’میں آپ سے اپیل کرتا ہوں، آپ لوگ اس ملک کی حفاظت کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں، ہم حکومت بنائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور تیجسوی یادو  / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور تیجسوی یادو  / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد اور تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

ایک طرف دہلی میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، اور دوسری طرف بہار میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس درمیان آر جے ڈی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے اپنے بیٹے تیجسوی یادو کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے سے متعلق عزم ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے 5 فروری کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم لوگ ہر حال میں تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم لوگوں کو اکٹھا ہو کر اس ملک میں اپنی حکومت بنانی ہے۔ آپ لوگ کہیں کسی کے سامنے سر مت جھکانا۔ نہ ہم نے کبھی جھکایا ہے اور نہ آپ لوگ کسی کے سامنے جھکنا۔‘‘

لالو پرساد یادو نالندہ واقع اسلام پور اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی کرشن ولبھ پرساد کے 24ویں یوم وفات پر منعقد تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے لوگوں سے کہا کہ ’’میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں، آپ لوگ اس ملک کی حفاظت کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔ ہم حکومت بنائیں گے۔ تیجسوی یادو کو ہر حال میں ہم لوگ وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔‘‘ انھوں نے لگے ہاتھوں کچھ وعدے بھی کر دیے۔ لالو پرساد نے کہا کہ ’’خواتین کو 2500 روپے دیے جائیں گے۔ جس طرح جھارکھنڈ میں دیا جا رہا ہے، اور مفت بجلی بھی دیا جائے گا، روزگار بھی ملے گا۔ ہم جو بولتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔‘‘

یہ تقریب اسلام پور رکن اسمبلی راکیش کمار روشن کے ذریعہ منقد کی گئی تھی۔ لالو پرساد نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ انھیں اپنی بھرپور حمایت دیں۔ اس تقریب میں آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی، حکومت ہند کے سابق وزیر جئے پرکاش نارائن اور آر جے ڈی ترجمان شکتی سنگھ یادو نے بھی شرکت کی۔ لالو پرساد کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بھی پہنچے تھے۔ خانقاہ ہائی اسکول کے میدان میں منعقد اس تقریب میں آر جے ڈی کے لیے نعرے بلند ہوتے ہوئے بھی سنائی دیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *