مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلقات کو ملک کی خارجہ پالیسی کی بنیادی ترجیح قرار دیا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بنیادی اہمیت حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران نے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دور حکومت میں علاقائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کا آغاز کیا، جسے پزشکیان حکومت نے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کی بنیاد پر سعودی عرب کے ساتھ ایران کے سفارتی تعلقات پہلے ہی بحال ہو چکے ہیں۔