نئی دہلی: امریکی صدر ٹرمپ نے سنسنی خیز اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیل غزہ جنگ کے تناظر میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کر لے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس علاقے کو معاشی طور پر ترقی دی جائے تو لامحدود ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے لیے گھر بنائے جا سکتے ہیں۔ نیتن یاہو کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا اعلان تاریخ بدل دے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عہدیدار نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ایک بیان میں حماس کے عہدیدار سمیع ابو زہری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے غیر مناسب خیالات خطہ میں آگ بھڑکا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں