دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ‘عام آدمی پارٹی’ کے امیدوار منیش سسودیا نے بھی ووٹ ڈالا اور بہتر تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتوں کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ وزیر خارجہ ایس. جے شنکر نے کہا کہ “عوام تبدیلی کے موڈ میں ہے۔”
بی جے پی کی رکنِ پارلیمان بانسری سواراج اور رہنما اروند سنگھ لولی نے بھی ووٹ ڈالا اور دہلی میں تبدیلی کی امید ظاہر کی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے علاوہ الکا لامبا نے بھی اپنا ووٹ ڈالا اور عوام سے مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی۔