ماسکو، حماس کے وفد کی روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کے اعلی سطحی وفد نے ماسکو میں روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔ حماس کے وفد کی قیادت تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن اور بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسی ابو مرزوق کر رہے تھے۔

ملاقات میں فریقین نے غزہ کی تازہ صورتحال، خاص طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازین اسرائیلی جارحیت، خیموں اور عارضی مکانات، ایندھن اور بھاری مشینری کی غزہ میں داخلے پر پابندی، نیز اسپتالوں، پانی کے کنوؤں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں رکاوٹوں جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر موسی ابو مرزوق نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں روس کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے غزہ کے شہریوں کی فوری انسانی ضروریات کی تکمیل کے روس جیسے ممالک کو کردار ادا کرنے  کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران روسی نائب وزیرخارجہ بوگدانوف نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں روس کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *