مہاکمبھ 2025: ہیلیم گیس سے بھرا ہاٹ ایئر بیلون پھٹنے سے حادثہ، 6 عقیدت مند جھلس گئے

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بیلون ہیلیم گیس بھرنے کے بعد زمین سے اٹھنے لگا اور اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے بیلون زیادہ بلندی پر نہیں پہنچا تھا، ورنہ حادثہ اور بھی زیادہ ہولناک ہو سکتا تھا۔

زخمیوں میں 27 سالہ پردیپ، 13 سالہ امن، 16 سالہ نکھل، 50 سالہ مینک، 32 سالہ للت اور 25 سالہ شوبھم شامل ہیں۔ ان میں پردیپ اور نکھل رِشیکیش کے رہائشی ہیں، امن ہرِدوار سے ہے، للت مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون سے تعلق رکھتا ہے، شوبھم اندور کا رہنے والا ہے جبکہ مینک پریاگ راج کا مقامی باشندہ ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *