جموں و کشمیرکو دوبارہ ریاست کا درجہ دینے پرحکومت اپنا موقف واضح کرے: سپریم کورٹ

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں آج جموں و کشمیر کے مسئلہ پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وادی سے متعلق دفعہ 370 کو ختم کئے جانے کے خلاف داخل کی گئی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

 

 

اس دوران عدالت عظمیٰ نے مرکز سے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینے کے حوالہ سے مدت پر اپنا موقف واضح کریں کیونکہ جمہوریت کی بحالی سب سے زیادہ اہم ہے جس پر مرکزی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا درجہ مستقل نہیں ہے

 

 

اور جلد ہی حالات معمول پر آنے پر مکمل ریاست کا درجہ فراہم کیا جائے گا۔ مہتا نے مزید کہا کہ لداخ کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا درجہ کچھ وقت تک برقرار رہے گا۔ مرکز کی جانب سے جمعرات کو اس مسئلہ پر تفصیلی بیان دے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *