حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے بالانگر کی سنجیوئیا کالونی میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
اتوار کی صبح ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جھلس کرہلاک ہوگیا۔اس شخص کی شناخت ایس سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے اس پرشبہات کااظہار کیاہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ سرینواس نے خود کو آگ لگالی۔اس زاویہ سے بھی پولیس جانچ کررہی ہے۔
سرینواس کا تعلق آندھراپردیش کے راجمندری سے ہے جو حیدرآباد کی اس کالونی میں مقیم تھا۔وہ پٹن چیرو کی ایک کمیکل کمپنی میں کام کرتاتھا۔