مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ریفائنری میں دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مارٹینز، پچیکو اور کلائیڈ میں کالا دھواں پھیل گیا۔
کونٹرا کوسٹا کاؤنٹی فائر پروٹیکشن ڈسٹرکٹ بٹالین کے سربراہ باب اٹلس نے شام 5 بج کر 20 منٹ پر ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تین اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اٹلس کا کہنا تھا کہ آگ ‘خوفناک طریقے سے جل رہی تھی’ اور نامعلوم مقدار میں ایندھن باقی ہے اور انہوں نے یہ اندازہ لگانے سے انکار کر دیا کہ آگ کب بجھائی جائے گی۔