بابا رام دیو کے خلاف کیرالہ کی عدالت نے جاری کیا غیر ضمانتی وارنٹ، بال کرشن بھی مشکل میں

یوگ گرو بابا رام دیو ایک بار پھر مشکلوں میں ہیں۔ کیرالہ کی ایک عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ رام دیو کے علاوہ پتنجلی یوگ پیٹھ کے چیئرمین آچاریہ بالا کرشن کے خلاف بھی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ پلکڑ ضلع کی عدالت نے دونوں کے ہی خلاف یہ وارنٹ ان کی غیر حاضری کی وجہ سے جاری کیا ہے۔ دراصل بابا رام دیو اور بال کرشن دونوں کیرالہ کے ڈرگس انسپکٹر کے ذریعہ دیویہ فارمیسی کے خلاف دائر کیے گئے فوجداری معاملے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے 15 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے یکم فروری کو ان ملزمین کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا تاکہ وہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *