دہلی اسمبلی انتخابات: پرینکا گاندھی کا بی جے پی اور عآپ حکومت پر سخت حملہ، عوامی جدوجہد کو تسلیم کرنے کی اپیل

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار راجیش للوٹھیا کے حق میں تشہیر کرنے پہنچیں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے دہلی کے سیماپوری علاقے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی، ساتھ ہی عآپ حکومت اور اروند کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ دہلی ملک کا مرکز رہی ہے اور یہاں مختلف ریاستوں سے لوگ روزگار اور بہتر زندگی کے خواب کے ساتھ آتے ہیں۔ دہلی میں رہنے والوں کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کی زندگی میں مسائل کا انبار ہے اور ان کے دکھوں کو سمجھنے کی کوشش کسی حکومت نے نہیں کی۔ پرینکا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک کی راجدھانی میں ہر روز مختلف ریاستوں سے لوگ آتے ہیں، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے یہاں محنت کرتے ہیں لیکن ان کی جدوجہد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *