مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے اجتماع سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔
اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں خبریں آئی تھیں کہ شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ اتوار 23 فروری کو بیروت میں ہوگی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سابق سربراہ سید حسن نصراللہ 27 ستمبر 2024 کو بیروت کے علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔