مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔
حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حادثہ ایک روز قبل ہی واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے فضائی حادثے کے بعد پیش آیا، جس میں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ اس واقعے میں 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اور اب تک 41 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔