نئی دہلی: جیسے ہی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں مالی سال 26-2025کے لیے اپنی بجٹ تقریر شروع کی، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن ارکان نے کمبھ کے انتظامات پر سوالات اٹھائے اور ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اپنے ارکان کے ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پریاگ راج مہا کمبھ میں افراتفری کی وجہ سے جس طرح بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوئی اس پر بحث ہونی چاہئے۔