مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کر دیا جائے گا۔
صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں اوفر اور کٹسیوٹ جیلوں سے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست مل گئی ہے۔
غاصب صیہونی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قیدیوں کو مغربی کنارے منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب خان یونس میں بھی صیہونی قیدیوں کے حوالے کرنے کے لیے قسام بریگیڈ کی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔ قسام بریگیڈ میں محمد الضیف سمیت شہید کمانڈروں کی تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔