ایران شامی عوام کی حمایت یافتہ کسی بھی حکومت کی حمایت کرے گا، عراقچی

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کرے گا جسے شامی عوام کی حمایت حاصل ہو۔

 انہوں نے فلسطینی تحریک حماس اور اسرائیلی رژیم کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے تیار ہے۔ 

عراقچی نے کہا 7 اکتوبر نے فلسطین کاز کو زندہ کیا اور یہ اس وقت خطے اور دنیا کا  سرفہرست مسئلہ بن چکا ہے۔ 

انہوں نے شام کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی عوام کی منتخب کردہ  کسی بھی حکومت کی حمایت کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *