ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی میڈیا 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے اور نقصانات کو کم کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ تل ابیب بھی اس حوالے سے انہیں روکنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا کہ آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے دوبارہ کھولنے کے معاملے میں تاخیر سے متعلق ٹرمپ کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ جنگ ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہاآرتص نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران خطے میں ہونے والی پیش رفت میں اسرائیل کی نمایاں عدم موجودگی محض اتفاق نہیں، بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خیال مکمل طور پر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *