حیدرآباد میں ایک خاتون گیلین بارے سنڈروم مرض میں متاثر

حیدرآباد میں گیلین بارے سنڈروم (GBS) کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ سدی پیٹ کی رہنے والی ایک خاتون میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ایک خانگی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر علاج کروا رہی ہیں۔

 

۔یہ ایک نایاب بیماری ہے جس میں جسم میں ہونے والے انفیکشن کے خلاف مدافعتی نظام غلطی سے اعصاب پر حملہ کرتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کو پورے جسم میں جھنجھناہٹ محسوس ہوتی ہے، پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں، دست، پیٹ درد، بخار اور قے جیسے علامات ظاہر ہو سکتے ہیں

 

۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹیریا آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ تاہم، عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،

 

کیونکہ یہ بیماری متعدی نہیں ہے اور اس کا علاج ممکن ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر میں بھی تقریباً100 کیسز درج کیے جا چکے ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *