تیونس نے ایمرجنسی کی مدت میں سال کے آخر تک توسیع کی

تیونس: تیونس کے صدر قیس سعید نے جمعرات کو ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی میں 2025 کے آخر تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔

سرکاری دو ہفتہ وار گزٹ ’جنرل دی ری پبلک آف ٹیونیشین ‘ میں کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کی مدت جمعرات سے 31 دسمبر 2025 تک بڑھا ئی جائے گی۔

تیونسیائی ایمرجنسی قانون، افسران کو غیر معمولی اختیارات دیتا ہے، جس میں گھر میں نظربندی، سرکاری میٹنگوں پر پابندی، کرفیو لگانا، میڈیا اور پریس کی نگرانی، اجتماعات پر پابندی، اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر میڈیا کی سنسرشپ شامل ہے۔

تیونس میں ایمرجنسی کی صورت حال پہلی بار 24 نومبر 2015 کو صدر کے گارڈ کی بس پر بم حملے کے بعد اعلان کی گئی تھی جس میں 12 ایجنٹ ہلاک ہوئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *