ایران اور قازقستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو مزید مضبوط کرنے ضرورت ہے، ایرانی نائب صدر

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے قازقستان کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے ثقافتی اور تہذیبی اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ اور مشترکہ کمیشنوں کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

عارف نے ایران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ممالک کو جدید ٹیکنالوجیز کے حوالے سے اپنے تجربات منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ملاقات کے دوران قازقستان کے وزیر اعظم نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشنوں کے مزید مضبوط ہونے پر زور دیا۔

ایرانی نائب صدر نے قازقستان کے وزیر اعظم کو کیسپیئن سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو فروری کے آخر میں تہران میں منعقد ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *