’کسان لیڈر ڈلیوال کی طرح تامرگ بھوک ہڑتال بھی کرنی پڑے تو کروں گا‘، انل وِج اپنی ہی حکومت سے ناراض

انل وِج نے کہا کہ انبالہ کے لوگوں کے لیے کسان لیڈر جگجیت ڈلیوال کی طرح تامرگ بھوک ہڑتال بھی کرنی پڑے تو کروں گا۔ ساتھ ہی انھوں نے لوگوں کے لیے لگائے جانے والے عوامی دربار کو بھی بند کر دیا ہے۔

انل وج، تصویر یو این آئیانل وج، تصویر یو این آئی
انل وج، تصویر یو این آئی
user

ہریانہ حکومت میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے وزیر انل وِج ایک بار پھر اپنی ہی حکومت سے ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ذریعہ پاس کیے گئے آرڈر اور اپنے اسمبلی حلقہ میں ہدایت کے باوجود کام نہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انل وِج نے کہا کہ ’’میں شاید اب شکایت کمیٹی میٹنگ میں نہیں جاؤں گا کیونکہ میرے احکامات پر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اگر انبالہ کینٹ اسمبلی حلقہ کے کاموں کے لیے احتجاج بھی کرنی پڑے تو کروں گا۔ انل وِج نے اس حوالے سے مزید کہا کہ انبالہ کے لوگوں کے کاموں کے لیے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی طرح تامرگ بھوک ہڑتال بھی کرنی پڑی تو کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی انل وِج نے انبالہ کینٹ کے لوگوں کے لیے لگائے جانے والے عوامی دربار کو بھی بند کر دیا۔

واضح ہو کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب انل وِج نے اپنی حکومت کے خلاف مورچہ کھولا ہو۔ اس سے قبل سابقہ حکومت میں جب منوہر لال کھٹر وزیر اعلیٰ تھے اس وقت بھی انل وِج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ علاوہ ازیں 13 مارچ 2024 میں جب نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے حلف لے رہے تھے تب بھی انل وِج نے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ انل وِج ہریانہ کی سیاست کا ایک بڑا نام ہیں، وہ گزشتہ 30 سالوں سے سیاسی میدان میں ہیں۔ انہوں نے 1996 اور 2000 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑتے ہوئے جیت حاصل کی تھی۔ حالانکہ 2005 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اپنی سیاست کے ابتدائی دنوں میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے والے انل وِج 2009 میں ہریانہ کی انبالہ کینٹ سیٹ سے بی جے پی کی ٹکٹ پر میدان میں اترے تھے۔ اس انتخاب میں انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 2014 اور 2019 کے انتخاب میں بھی جیت حاصل کی تھی۔ 2019 کی منوہر لال کھٹر حکومت میں وہ ریاست کے وزیر داخلہ بنے تھے، ساتھ ہی ان کے پاس محکمہ صحت بھی تھا۔ حالیہ اختتام پذیر ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بھی انہوں نے انبالہ کینٹ سے جیت حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *