سواتی مالیوال تین ٹرک بھر کر کچرا لے کر کیجریوال کے گھر پہنچیں۔ ان کے ساتھ کئی خواتین بھی تھیں جو بینرز لیے احتجاج کر رہی تھیں۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن سواتی اپنے احتجاج پر قائم رہیں۔ پولیس نے جب انہیں وارننگ دی اور وہ نہ مانیں تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیجریوال نے پورے شہر کو کچرا دان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اگر وہ اب بھی نہ سدھرے تو عوام انہیں سدھارے گی۔‘‘