مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سرحدی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج ملک میں اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کے بعد سے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ اگر ہمارے دشمن کوئی غلطی کرتے ہیں، تو ہم انہیں بھرپور جواب دیں گے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچیں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن، ایران کے خلاف حماقت کا خیال اپنے ذہن سے نکال دے، ذرا سی غلطی کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ دفاعی اور جارحانہ مشقیں اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہیں۔