گجرات کے سورت میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ ’کِم‘ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کے لوکو پائلٹ کی لاپرواہی کے سبب کئی گھنٹے تک ریلوے ٹریک بلاک رہا جس سے دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
ریاست گجرات کے سورت میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ ’کِم‘ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کے لوکو پائلٹ کی لاپرواہی کے سبب کئی گھنٹے تک ریلوے ٹریک بلاک رہا۔ سورت کے کِم ریلوے اسٹیشن پر لوکو پائلٹ نے اپنی شفٹ پوری کرنے کے بعد مال گاڑی کو بیچ ٹریک پر ہی چھوڑ دیا۔ مال گاڑی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک اسی ٹریک پر کھڑی رہی جس کی وجہ سے اس ٹریک پر آمد و رفت متاثر رہی۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ مال گاڑی کے لوکو پائلٹ نے اس کی اطلاع اسٹیشن ماسٹر کو بھی نہیں دی تھی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جب مال گاڑی کے لوکو پائلٹ نے اپنی شفٹ پوری کر لی تو وہ اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دیے بغیر ہی ٹرین کو ٹریک پر چھوڑ کر چلا گیا۔ س وجہ سے دیگر ٹرینوں میں سوار مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کافی دیر بعد جب دوسرا لوکو پائلٹ اسٹیشن پہنچا تو مال گاڑی کو روانہ کیا گیا۔ محکمہ ریلوے نے اس معاملے کی تحقیقات کی بات کہی ہے۔ اگر ٹرین چلانے میں شفٹ چینج کے دوران مناسب اقدامات نہیں کیے جائیں گے تو اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی پیش آ سکتے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ اسی طرح کا معاملہ دسمبر 2023 میں اتر پردیش واقع بارابنکی ضلع کے بڑھوال جنکشن کے پاس بھی پیش آیا تھا۔ تب ایک ٹرین کے عملے نے ڈیوٹی کے اوقات ختم ہونے کا حوالہ دیا تھا اور ایک دوسری ٹرین کے لوکو پائلٹ نے اپنی ڈیوٹی بند کرنے سے پہلے بے چینی کی شکایت کی تھی۔ اس وقت ٹرین کے اندر پانی، کھانا یا بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان اور مشتعل مسافروں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا تھا۔ مشتعل مسافروں نے ایک ایکسپریس ٹرین کو روکتے ہوئے ریل کی پٹری کو بلاک کر دیا تھا۔ یہ واقعہ سہرسا-نئی دہلی چھٹھ پوجا اسپیشل (04021) اور برونی-لکھنؤ جنکشن ایکسپریس (15203) کے ساتھ پیش آیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔