کہرے کا قہر: دہلی-میرتھ ایکسپریس وے پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، کئی افراد زخمی

ذرائع کے مطابق گھنے کہرے کی وجہ سے حد نگاہ کافی کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سبھی گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکراتی ہوئی چلی گئیں۔ حالانکہ گاڑیوں کی رفتار کم تھی لیکن اچانک ہوئی ٹکر سے حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ ٹکر میں شامل گاڑیوں میں کاریں، ٹرک اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال بھیجنے کی کارروائی کی۔

حادثے کے بعد دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر لمبا جام لگ گیا جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے حادثہ کی شکار گاڑیوں کو موقع سے ہٹانے کا کام شروع کیا۔ اس دوران ٹریفک دھیمی رفتار سے چلتی رہی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *