
کے این واصف
معروف فوٹوگرافر کے این واصف اور ماہرِ خطاطی غوث ارسلان کے فن پاروں کی نمائش 13 جون 2026ء کو میڈیا پلس آڈیٹوریم، (چوتھی منزل) جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو اسٹیٹ بینک آف انڈیا گن فاؤنڈری حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ IMAGE & IMAGINE کے عنوان سے منعقد اس نمائش کا افتتاح 30-5 بجے شام وزیر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین انجام دیں گے۔
نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان مہمان خصوصی ہونگے۔ جبکہ سابق سفرِ ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ ِ منفرد انداز کی اس نمائش میں چیرمین میڈیا اکیڈمی حکومت تلنگانہ جناب کے سرینواس ریڈی، ایم اے مکرم شہباز فاروقی نائب صدر نشین دوبئی اسلامک بینک، فضل الرحمان خرّم چیرمین ڈان اسکول حیدرآباد بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے۔
معروف آرکیٹکٹ وشوناتھ رام مورتی آثار قدیمہ کے تحفظ کی اہمیت پر لکچر دیں گے۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن (TUWJF)کے زیر اہتمام خطاطی اور قرون وسطہ کے ہندوستانی تاریخی عمارتوں کی یہ نمائش 13 جون بروز ہفتہ شام 00-6 بجے سے رات 00-9 بجے اور 14 جون بروز اتوار دوپہر 00-2 بجے سے رات 00-9 بجے تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔
صدر TUWJF جناب ایم اے ماجد نے عوام اور طلبہ برادری سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
