مہاکمبھ نگر: مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ اسنان کے موقع پر سنگم گھاٹ کے قریب بھگدڑ کے درمیان اکھاڑوں کے ’’امرت اسنان‘‘ کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آل انڈیا اکھاڑا پریشد اور ہریدوار میں واقع منسا دیوی ٹیمپل ٹرسٹ کے صدر مہنت رویندر پوری نے کہا کہ جس طرح سے عقیدت مندوں کی بھیڑ اسنان کے لیے جمع ہوئی ہے اور بھگدڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے، اکھاڑہ نے امرت اسنان کو فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکھاڑوں کے وہاں جانے سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھگدڑ کی وجہ سے امرت اسنان کا پروگرام فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آئندہ کی حکمت عملی جو بھی ہو، اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مونی اماوسیہ کے مقدس موقع پر مہانیروانی اکھاڑا پہلے اسنان کرتا ہے۔
زیادہ بھیڑکو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار تمام اکھاڑوں کے پہلے سے طے شدہ اوقات کو تبدیل کرکے ایک گھنٹہ پہلے کر دیا گیا تھا۔