ممبئی۔ سوشل میڈیا اور خبروں میں رہنے والی اور پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش رکھنے والی بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو آخرکار پاکستانی نوجوان سے رشتہ مل گیا ہے۔
ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت پاکستانی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں راکھی نے بتایا کہ پاکستانی نوجوان اداکار دودی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش آئی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے۔ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شادی کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ اور محبت کا رشتہ بڑھے گا۔
ویڈیو میں ایک موقع پر راکھی ساونت یہ بھی کہتی نظر آئیں کہ انھیں ابھی تک یہ نہیں سوچا کہ شادی کے بعد ان کے بچے کہاں پیدا ہوں گے اور ان کی قومیت کیا ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں راکھی کا کہنا تھا کہ انھیں ایسا لڑکا چاہیے تھا جو مکہ مدینہ جانے والا اور دیندار ہو
اور پاکستانی لڑکے اس معیار پر پورا اترتے ہیں کیونکہ پاکستانی لڑکے بہت دیندار ہوتے ہیں۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ انھیں ایک ایسا لڑکا چاہیے تھا جو پانچ وقت کا نمازی ہو اور مولانا ٹائپ کا ہو۔ ان کی یہ باتیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ وہ اپنے شریک حیات کے انتخاب میں دینداری کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔
راکھی ساونت کی اس انکشافات نے ایک مرتبہ پھر ان کی متنازع شخصیت کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے، اور ان کے اس فیصلے کے بارے میں مختلف رائے زنی کی جا رہی ہے۔