ریاض (سعودی عرب) 28- جنوری ( اردولیکس )سعودی عرب، ریاض کی معروف تنظیم انڈین فرینڈس سرکل (آئی ایف سی) کی ادبی شاخ *ادبی فورم* کے زیر اہتمام 24 جنوری کی شام 6:00 بجے سے رات 10:30 ایک شاندار محفلِ بیاد ڈاکٹر تابشؔ مہدی کا حارہ میں ہوٹل خیام پر انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ڈاکٹر انعام اللہ فلاحی نے جبکہ نظامت کے فرائض حسان عارفی نے انجام دیئے۔بحیثیت مہمانِ خصوصی اختر الاسلام صدیقی اور مہمانان اعزازی محترمین قیوم احمد، مشتاق شیخ، ضیاؔء عرشی صاحبان اور صدرِ ادبی فورم طاہر بلال اسٹیج پر جلوہ افروز رہے محفل کا آغاز ادبی فورم کی روایت کے مطابق تلاوتِ کلام پاک سے ہوا
جس کی ذمہ داری جبریل بن جمیل احمدنے اپنی خوبصورت لحن سے کی. اور پھر جمیل احمد نے اپنی مترنم آواز میں ہدیئہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کیاادبی فورم کی روایت کے مطابق پہلے نثری نشست ہوئی جس میں وسیم قریشی *اجالے تیرگی سے ڈر گئے ہیں* اور تنویر احمد تماپوری نے *ہنی مون ایکسپریس* کے عنوانات سے ترتیب وار اپنی تخلیقات سنائیں جسے سامعین نے بڑی دلچسپی سے سنا اور خوب محظوظ ہوئےاور ناظمِ مشاعرہ نے نثری نشست کے اختتام اور نمازِ عشاء کا اعلان کیا. بعد نمازِ عشاء شعری نشست کا آغاز ہوا.
حسان عارفی کی خوبصورت نظامت نے مشاعرہ کو نہ دلچسپ بنایا بلکہ بہترین نظامت کی ایک مثال قائم کی۔ صدارتی خطبے میں صدرِ محفل ڈاکٹر انعام اللہ فلاحی نے نہ صرف ادباء و شعراء کے کلام کی خوب تعریف کی بلکہ سامعین کی بھی تعریف کی اور منتظمین کو بھی مبارکباد پیش کی کے ایسے دور میں جب کے اردو سے لوگ دور ہو رہے ہیں ادبی فورم اس کی آبیاری میں اپنا حصہ خوب ادا کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس مشاعرے میں صرف ریاض میں مقیم ادباء و شعراء ہی شریک رہے ۔
مشاعرہ مختلف مراحل طے کرتا ہوا تقریباً رات 10:30 بجے سعودی وقت کے مطابق صدر ادبی فورم طاہر بلال کے کلمات تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اور پھر منتظمین نے شعراء و شرکاء کے لئے ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیامشاعرے میں جن شعراء حضرات نے کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی ان میں صدر ادبی فورم طاہر بلال، حسان عارفی، ضیا عرشی، جمیل احمد، سعید اختر آعظمی، افتخار راغب، مزمل تماپوری، اسماعیل روشن، عبدالرحمن راشد، سراج عالم زخمی، عبدالاول، سلیم کاوش، سہیل اقبال، ظفر محمود، دانش ممتاز، ذکی قاضی اور قاضی منصور قاسمی شامل تھے۔