امریکہ: غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کے لیے گرو دواروں میں سرچ آپریشن، سکھ تنظیمیں ہوئیں ناراض

سکھ تنظیموں نے اس طرح کی کارروائی کو اپنے عقیدے کے تقدس کے لیے خطرہ بتایا ہے۔ امریکی افسروں کا ماننا ہے کہ سکھ علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساتھ قانونی دستاویز کے بغیر رہ رہے کچھ تارکین وطن نیو یارک اور نیو جرسی کے کچھ گرودواروں کا استعمال کرتے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف لینے کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر وزارت داخلہ کے قائم مقام وزیر بنجامن ہف مَین نے ایک ہدایت میں آورزن اور آئی سی ای اور سی بی پی انفورسمنٹ کارروائیوں کے لیے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ان رہنما اصول کو منسوخ کر دیا جو حساس علاقوں میں یا اس کے آس پاس قانون کو نافذ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *