یوکرینی فوج نے ہزاروں بار ڈرونز اور توپخانے سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، روسی افواج

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں موجود تمام روسی یونٹس مکمل طور پر جنگ بندی کی پابندی کر رہے ہیں اور اپنی سابقہ پوزیشنوں پر موجود ہیں۔

اسپوٹنک کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یوکرینی افواج نے ڈرونز اور توپخانے کے ذریعے اپنے حملے جاری رکھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یوکرینی افواج نے جنگ بندی کے دوران ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹمز، توپخانے، مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے 1173 مرتبہ روسی افواج کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں مجموعی طور پر جنگ بندی کی 8 ہزار 970 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *