
امریکہ میں ایک حیدرابادی طالبہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ورجینیا میں مقیم وینا نامی نوجوان لڑکی دو روز قبل فلوریڈا میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران سوئمنگ کرتے وقت پیش آئے حادثے میں وہ ہلاک ہوگئی۔
وینا کے والدین دیویندر ریڈی اور سنیتا حیدراباد کے ایل بی نگر اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے لنگوجی گوڑہ ڈویژن میں رہائش پذیر ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی دیوی ریڈی سدھیر ریڈی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وینا کی نعش کو جلد از جلد ہندوستان لانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم بھی امریکہ میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان گنوا دیا تھا۔ اس واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد ایک اور تلگو طالبہ کی اسی طرح حادثاتی موت نے تشویش پیدا کردی ہے۔
