دو خواتین نے کرلی آپس میں شادی۔ اترپردیش میں عجیب وغریب واقعہ

نئی دہلی: شرابی شوہروں کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر دو خواتین نے ایک دوسرے سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ یہ انوکھا واقعہ اترپردیش کے گورکھپور میں پیش آیا۔

 

گورکھپور کی کاوِتھ اور گنجا عرف ببلو نامی خواتین نے جمعرات کی شام دیوریا کے ایک شیو مندر میں شادی کی۔ دونوں خواتین اپنے شوہروں کی شراب نوشی اور تشدد سے تنگ آ چکی تھیں اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے شوہروں کو چھوڑ دیں گی۔ اس دوران ان کی ملاقات انسٹاگرام پر ہوئی اور وہ دوست بن گئیں۔

 

دونوں خواتین کے درمیان قربت بڑھ گئی اور انھوں نے ایک  دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گنجا نے مندر میں دولہا بن کر کاوِتھ کے ماتھے پر تلک لگایا پھر دونوں نے شادی کی رسومات مکمل کیں جن میں پھولوں کی مالا تبدیل کرنا اور سات پھیرے لینا شامل تھا۔ گنجا نے کہا “ہم نے محبت اور امن کی زندگی گزارنے کے لیے شادی کی ہے اور ہم گورکھپور میں ہی رہیں گے۔”

 

مندر کے پجاری شنکر پانڈے نے بتایا کہ دونوں خواتین نے پھولوں کی مالا اور سندور لے کر پوجا کی اور پھر وہاں سے چلی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *