بی جے پی-آر ایس ایس آئین مخالف، مرکز کی پالیسیوں سے نفرت میں اضافہ: اکھلیش پرتاپ سنگھ

بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر آئین مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام میں نفرت بڑھی ہے

<div class="paragraphs"><p>پرچم کشائی کرتے بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ / بشکریہ ایکس</p></div><div class="paragraphs"><p>پرچم کشائی کرتے بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ / بشکریہ ایکس</p></div>

پرچم کشائی کرتے بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ / بشکریہ ایکس

user

پٹنہ: بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر آئین مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام میں نفرت بڑھی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اتوار کو 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صداقت آشرم میں پرچم کشائی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آئین بنانے کے بعد بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے 1949 میں نئی ​​دہلی میں کہا تھا کہ آئین اچھا ہے، مگر وہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اس پر عمل کرنے والے اچھے نہ ہوں۔ آج کے دور میں ڈاکٹر امبیڈکر کا یہ قول پوری طرح درست ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب بی جے پی آئین کو ماننے کو تیار نہیں ہے اور جمہوریت میں یقین نہیں رکھتی۔ بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت اور امتیاز کی سیاست کر رہے ہیں اور بار بار آئین کو بدلنے کی بات کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو آئین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی رگیں آئین کے خلاف نفرت سے بھری ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *