محبوب نگر / 26 جنوری ہمارے ملک ہندوستان کی 76 ویں یوم جمہور یہ تقریب سیوا میکس نیو ٹاؤن محبوب نگر میں دھوم دھام سے منائی گئی۔ محمد عبدا لعزیز امیر جماعت اسلامی محبوب نگر نے قومی پرچم لہرایا۔ بی ایم سی میمبرس عبدالسمیع ناصر ، ودوداللہ بیگ، محمد عبدالقوی نے قومی یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی۔ سیوامینجر دولت، معزز ین شہر اور اسٹاف میمبران موجود تھے۔