ایم جی آر، جے للیتا کے بعد اب جوزف وجے… تمل ناڈو کے سیاسی اُفق پر چمکنے والے سپر اسٹار

وہیں کمل ہاسن کا راستہ مختلف رہا ہے۔ اپنی فلموں میں سماجی و سیاسی مسائل کو بیباکی سے اٹھانے والے کمل ہاسن نے 2018 میں ’مکل نیدھی میئم‘ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے انسداد بدعنوانی، شفافیت اور شہری نظم و نسق جیسے مسائل پر توجہ دی۔ 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی نے موجودگی ضرور درج کرائی لیکن عوامی حمایت نہیں مل پائی۔ ان مثالوں سے واضح ہوتا ہے کہ تمل ناڈو میں سینما اب بھی سیاسی شناخت قائم کر سکتا ہے، لیکن اقتدار تک پہنچنے کے لیے صرف مقبولیت ہی کافی نہیں ہے۔ مضبوط تنظیم، کیڈر پر مبنی ڈھانچہ، واضح نظریاتی سمت اور زمینی سطح پر لگاتار سرگرمی،  یہ وہ عناصر ہیں جن کے بغیر اسٹارڈم سیاسی کامیابی میں تبدیل نہیں ہو سکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *