شہادت امام موسی کاظمؑ، کاظمین میں روضے کے پرچم کی تبدیلی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر کاظمین میں عزاداری کا وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔ آستان مقدس کے نائب منتظم سعد الحجیہ نے کہا کہ حرم امامین جوادینؑ میں کئی ہفتے پہلے سے 25 رجب کو امام موسیٰ کاظمؑ کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی عزاداری اور زیارت کی تیاریاں جاری ہیں۔

سعد الحجیہ نے بتایا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کاظمین میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ زائرین کی آمد کا یہ سلسلہ 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا اور زائرین کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں گی۔ گزشتہ سال زائرین کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی تھی۔

شہادت امام موسی کاظمؑ، کاظمین میں روضے کے پرچم کی تبدیلی

حرم امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام کے گنبدوں پر نصب پرچم حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تبدیل کردیا گیا ہے۔

شہادت امام موسی کاظمؑ، کاظمین میں روضے کے پرچم کی تبدیلی

اس موقع پر سیکورٹی کو برقرار رکھنے اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عراقی مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے نائب سربراہ قیس المحمداوی نے ایک اجلاس میں امام موسیٰ کاظمؑ کی شہادت کے موقع پر ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

شہادت امام موسی کاظمؑ، کاظمین میں روضے کے پرچم کی تبدیلی

شہادت امام موسی کاظمؑ، کاظمین میں روضے کے پرچم کی تبدیلی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *