
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کی ملکی ساختہ ہلکی آبدوزیں موجودہ خطرات اور ضروریات کے مطابق آبنائے ہرمز کے پانیوں میں تعینات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ آبدوزیں سمندر کی تہہ میں طویل عرصے تک موجود رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور آبنائے ہرمز کے اہم آبی راستوں میں دشمن کے مختلف جہازوں کی نگرانی، تعاقب اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کے مطابق بحریہ کے افسران اور اہلکار ان آبدوزوں کو روزمرہ اصطلاح میں خلیج فارس کے ڈولفن کہتے ہیں۔
کمانڈر شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ڈولفن نے بحری دفاعی طاقت کے اظہار کے لیے آبنائے ہرمز میں ایک آپریشن کے دوران سطح آب پر آکر مختلف فوجی مشقیں انجام دیں، جسے ڈسٹرائر دنا کے شہداء کی یاد سے منسوب کیا گیا، اور بعد ازاں اپنی مقررہ ذمہ داریاں جاری رکھنے کے لیے دوبارہ سمندر کی گہرائیوں میں چلے گئے۔
